کوئلے کی کان میں فائرنگ سے 4 کان کن جاں بحق

Share

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں کوئلےکی کان کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کان کن جاں بحق ہوگئے۔لیویز حکام کے مطابق نامعلوم افراد نے خوست کول مائنز ایریا میں کان کنوں کے ڈیرے میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 کان کن جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔لیویز حکام کا کہنا ہےکہ ملزمان نےکوئلےکی 11 کانوں کو بھی آگ لگا دی ، واقعے میں جاں بحق افراد کی نعشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔لیویز حکام کے مطابق واقعے کی وجوہات معلوم کی جارہی ہیں جبکہ لیویز فورس نے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar