پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے 4 سال مکمل، قوم آج ’’سرپرائز ڈے‘‘ منا رہی ہے

Share

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے’آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ ‘کے 4 سال مکمل ہونے پر پاکستان کی مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے4 برس مکمل ہونے پر ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر کی جانب سے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ بھارت نے پلواما فالس فلیگ آپریشن کے بعد بزدلانہ حملے کی کوشش کی، پاکستان نے جراتمندی سے بھارتی مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ 27 فروری اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی پر امن قوم ہے، مسلح افواج وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید کہا گیا کہ کسی بھی مہم جوئی کا بھرپورطاقت سے جواب دیا جائے گا، دوسری جانب پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے 4 سال مکمل ہو گئے، قوم آج ’’ سرپرائز ڈے‘‘ منا رہی ہے۔26 فروری 2019 کو بھارت نے سرجیکل اسٹرائیک کے نام پر رات کے اندھیرے میں پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی۔ اس روز بھارتی طیارے بالاکوٹ کے گاؤں جابہ کے قریب بم پھینک کر فرار ہوگئے تھے اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے دہشت گردوں کا ٹریننگ کیمپ تباہ کر دیا۔پاکستان نے ازلی دشمن کو رات کے اندھیرے میں حملے کا جواب دن کے اجالے میں دینے کا اعلان کیا اور بھارت کے 2 طیارے مار گرائے۔ ہڑبونگ میں بھارتی فوج نے اپنا ہیلی کاپٹر بھی تباہ کر دیا۔پاک فضائیہ کے شاہینوں کے ہاتھوں گرنے والے 2 بھارتی طیاروں میں سے ایک کا ملبہ بھارت کی اپنی حدود میں گرا اور دوسرے کا پاکستان کی حدود میں آ گرا، پاکستان کی حدود میں گرنے والے طیارے کے پائلٹ ابھی نندن کو کشمیریوں نے گھیر لیا، وہ ابھی نندن کی ٹھکائی کر رہے تھے کہ پاک فوج کے جوان بھی وہاں آپہنچے۔ونگ کمانڈر ابھی نندن کو تو پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کی تحت 60 گھنٹے میں رہا کر کے واپس بھیج دیا لیکن پاکستان سے ملنے والا سبق بھارت صدیوں تک نہیں بھول سکے گا۔27 فروری کا دن مکار دشمن کے لیے واضح پیغام ہے کہ کسی بھی جارحیت کے جواب میں پاک فوج کہیں بھی اور کبھی بھی منہ توڑ سرپرائز دینا خوب جانتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar