کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ماہر تعلیم جاں بحق

Share

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ماہر تعلیم اور مقامی نجی اسکول سسٹم کے وائس چیئرمین خالد رضا جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق گلستان جوہر بلاک 7 میں موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے خالد رضا کو ان کے گھر کے سامنے نشانہ بنایا ،فائرنگ کی جگہ سے 30 بور کا ایک خول ملا ہے جسے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔مقتول خالد رضا نجی اسکول سسٹم کے کراچی ریجن کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور فیڈریشن آف پرائیویٹ اسکولز پاکستان کے وائس چیئرمین تھے ۔پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے مقتول سے کوئی سامان نہیں چھینا ، واقعہ بظاہر ذاتی دشمنی معلوم ہوتا ہے جبکہ ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر کا کہنا ہے واقعہ کا ہر پہلو سے جائزہ لے رہے ہیں۔ گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے

Check Also

سسٹم ڈلیور نہیں کر رہا، حل یہی ہے 15 صوبے بنادیے جائیں: احسن اقبال

Share وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ملک میں 15 نئے صوبوں کی تجویز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *