این اے 193 راجن پور میں تحریک انصاف کا امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب

Share

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193 راجن پور کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے امیدوار محمد محسن لغاری نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی، حلقے کے تمام 237 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے محمد محسن لغاری 90392 ووٹ لے کر

پہلے نمبر پر رہے جبکہ مسلم ليگ ن کے عمار احمد خان لغاری 55218 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے اختر حسن خان گورچانی نے 20 ہزار 74 ووٹ حاصل کر کے تیسرے نمبر پر رہے جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے محمود احمد 3 ہزار 961 ووٹ لیکر چوتھے نمبر پر رہے۔ یاد رہے کہ این اے 193 کی یہ نشست پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی سردار جعفر لغاری کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar