پی ایس ایل 8 : لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو شکست دے دی

Share

قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے پہلے جبکہ پی ایس ایل 8 کے 15 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو شکست دے دی، لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے تھے، فخر زمان نےشاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 45 گیندوں پر 96 رنز بنائے۔242 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 201 رنز بنا سکی ، صائم ایوب51 اور ٹام کوہلر کیڈمور54 سکور بنا کر نمایاں رہےبابر اعظم 7، روومین پاول20، بھانوکا راجا پاکسے24، سعد مسعود16، جمی نیشام12 رنز جبکہ محمد حارث اور وہاب ریاض بغیر کوئی سکور بنائے پویلین لوٹ گئے۔لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 5، زمان خان نے 2 جبکہ راشد خان اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کیلاہور قلندر کی جانب سے مرزا طاہر بیگ 5 رنز بنا کر بولڈ ہوئے ، عبداللہ شفیق 75 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ سیم بلنگز 47 اور ڈیوڈ ویزے 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض نے 2 جبکہ روومین پاول نے ایک وکٹ حاصل کی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar