
پی ایس ایل سیزن 8 کے میچز کیلئے پنجاب حکومت اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے درمیان سکیورٹی اخراجات کا فارمولا طے پا گیا ہے، پی ایس ایل کے پنجاب میں ہونے والے میچز کی سکیورٹی کیلئے پی سی بی کی جانب سے حکومت پنجاب کو 10 کروڑ روپے ادا کیے جائیں گے۔ پی ایس ایل میچز کی سکیورٹی انتظامات کی مد میں آنے والے اخراجات میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا حصہ 10 کروڑ ہوگاجسکے بعد لاہور میں پہلے سے شیڈول تمام میچز اب لاہور میں ہی معمول کے مطابق کھیلیے جائیں گے