
پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کا پانچواں روز ، پولیس راولپنڈی، پشاور اور ملتان میں پی ٹی آئی کارکنوں کو ڈھونڈتی رہی، پک اینڈ ڈراپ سروس بھی رکھی گئی تھی مگر پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس وین میں بیٹھنے سے انکار کردیا، آج بھی گوجرانوالا میں جیل بھرو تحریک میں پی ٹی آئی کارکن جیل کے سامنے پہنچے تو ایک رہنما افضل چیمہ نماز پڑھنے کا کہہ کر روانہ ہوگئے اور گرفتاری دینے سے کترا گئے۔ پی ٹی آئی رہنما افضل چیمہ ریلی کی قیادت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کیمپ سے جیل تک پہنچے تو قیدیوں کی وین دیکھ کر ڈی سی دفتر کی طرف چلے گئے۔ یاسمین راشد نے بھی دعویٰ کیا کہ 6 گاڑیاں بھرکرجاچکی ہیں، اب پولیس کے پاس گاڑیاں کم ہوچکی ہیں، پولیس کی گاڑیاں ختم ہوگئی ہیں اس لیے ہم اب واپس جا رہے ہیں۔گوجرانوالا میں سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ظفر اللہ چیمہ سمیت 70 سے زائد کارکنوں نے گرفتاری دی ہے۔پنجاب پولیس کے ریکارڈ کے مطابق تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک میں اب تک لاہور سے 80، پنڈی سے 41، پشاور سے 0 اور ملتان سے بھی صفر گرفتاریاں ہوئیں۔