لاہور ہائیکورٹ بار کے نومنتخب صدر کی عمران خان سے ملاقات کے لئے زمان پارک آمد

Share

لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر اشتیاق احمد خان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے لئےزمان پارک لاہور پہنچ گئے ۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے انتخاب جیتنے پر اشتیاق خان اور دیگر بار ممبران کو مبارک باد دی، اس موقع پر انصاف لائرز فورم کے رہنما بھی موجود تھے، لاہور ہائی کورٹ بار کے نو منتخب صدر کی جانب سے ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کے حوالے سے سابق وزیر اعظم عمران خان کے ویژن اور موقف کی تائید کی گئی۔ملاقات میں لاہور ہائی کورٹ بار کے نو منتخب صدر نے حکمران اتحاد خصوصاً مسلم لیگ (ن) کے عدلیہ پر دباؤ اور حملوں کی شدید مذمت کی اور ساتھ ہی ملک میں سیاسی انتقام اور بنیادی دستوری حقوق کی پامالیوں کے سلسلے پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا۔اشتیاق خان نے کہا کہ آئین سے انحراف اور عدلیہ پر حملے ملک میں لاقانونیت کے فروغ کی قابل مذمت کوشش ہیں، قانونی برادری آئین کے تحفظ اور عدلیہ کی آزادی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar