پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کا پانچواں روز :گرفتاریوں کے لیے آج گوجرانوالہ کی باری

Share

جیل بھرو تحریک کے پانچویں روز میں آج گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی کارکن اپنی گرفتاریاں پیش کریں گے گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی کے سٹی صدر کی رہائشگاہ کے باہر جیل بھرو کیمپ لگا دیا گیا ہے ، گوجرانوالہ ڈویژن کے تمام اضلاع سے پی ٹی آئی رہنما اپنے کارکنان کے ساتھ یہاں کیمپ میں پہنچیں گے۔، ہر ضلع سے پارٹی رہنما اپنے کارکنوں کے ساتھ گرفتاریاں دیں گے۔جیل بھرو کیمپ سے پولیس نے گرفتار نہ کیا تو پی ٹی آئی رہنما پیدل مارچ کرتے سینٹرل جیل جائیں گے، کارکن سنٹرل جیل کے باہر احتجاج کرتے ہوئے گرفتاریاں دیں گے، اس دوران سابق وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد اور سینیٹر اعجاز چودھری بھی گوجرانوالہ میں گرفتاریوں کے لیے لگائے گئے کیمپ میں پہنچیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar