
لیاری گینگ وار کے بدنام زمانہ کردار عزیر بلوچ کا انتہائی اہم قریبی ساتھی اور مرکزی کردار اور کراچی میں منشیات فروشی کے بڑے ملزم کی بیرونِ ملک سے گرفتاری اور کراچی منتقلی کئے جانے کی مصدقہ اطلاعات ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مسقط میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے بد نام ملزم ساجد بلوچ کو گرفتار کیا ہے ۔ساجد بلوچ کراچی میں سنگین نوعیت کے جرائم اور منشیات فروشی کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کو گزشتہ روز کراچی منتقل کیا گیا اور ملزم کی گرفتاری کراچی ایئر پورٹ سے ظاہر کی جا رہی ہے۔گرفتار ملزم ساجد بلوچ پر پرانا گولیمار میں منشیات کا بڑا اڈا چلانے اور شہر میں قتل و غارت گری میں ملوث ہونے کا الزام ہے