جیل بھرو تحریک: سابق وزیر اعلیٰ محمود خان کے بھائی کی تھانے کو آگ لگانے کی دھمکی

Share

جیل بھرو تحریک کے دوران خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ محمود خان کے بھائی عبداللہ خان پولیس افسر کی جانب سے گرفتاری کیلئے ان کے گھر کے باہر سے پکارنے پر ناراض ہوگئے۔اور کہا کہ میرے والد ناراض ہوتے ہیں، ورنہ گرفتاری کیلئے پکارنے والے پولیس افسر کے تھانے کو آگ لگا دوں۔

سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے گھر کے باہر اعلان کرتے ہوئے

انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں اوپر سے گرفتاری کا حکم ہوتا تو اس چڑیا ایس ایچ او کو یہاں آنے کی ضرورت نہ پڑتی، اگر ہم اپنے حجرے میں موجود ہوتے تو پھر میں ان کی بہادری کو دیکھتا۔ ان کا کہنا تھاکہ میرے والد حجرے کے اندر دھوپ میں بیٹھے تھے، اور انہوں نے آکر اعلانات کئے، گزشتہ دنوں پولیس نے جیل بھر تحریک کے موقع پر سابق وزیراعلیٰ محمود خان کے گھر کے باہر بھی گرفتاری دینے کیلئے اعلانات کیے تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar