بزدار، پرویز دور کے منصوبوں کی فائلیں کھل گئیں، سابق وزراء، سرکاری افسران کی گرفتاریوں کا امکان

Share

اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور عثمان بزدار دور میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا تمام ریکارڈ طلب کر لیاہے، دونوں وزرائے اعلیٰ کے دور کےترقیاتی منصوبوں کا ریکارڈ بھی پنجاب بھر کے کمشنرز سے طلب کر لیا گیا ہے، اسکے ساتھ ساتھ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرخ گوگی کے کیس کو ایف آئی اے بھجوایا جارہا ہے اور فرخ گوگی کے خلاف درج تمام مقدمات کی نئے سرے سے انکوائری کا آغاز کردیاگیا، اینٹی کرپشن پنجاب کے ذرائع کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے خلاف انکوائری کو بھی ری اوپن کر دیا گیا ہے۔شیخ رشید پر الزام ہے کہ انہوں نے راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل میں سڑک کا رُخ اپنی زمین کی طرف کرایا تھا اور اس طرح اپنی زمین کی قیمت بڑھائی تھی۔ فرح گوگی نے اثر و رسوخ سے زرعی زمین سستے داموں فروخت کرائی تھی، ان کا کیس ایف آئی اے کو بھی بھجوایا جا رہا ہے، اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق پنجاب بھر کی تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا ہے اور دیکھاجا رہا ہےسابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور چودھری پرویز الٰہی نے کتنی ہاؤسنگ سوسائیٹیز کو اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے کتنا ریلیف دیا۔چوہدری پرویز الٰہی کے دور میں ترقیاتی کاموں کا تمام ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے، اس کے علاوہ پی ٹی آئی دور کے ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں اور پی ٹی آئی حکومت کے سینیئر افسران کو انکوائری میں ریکارڈ سمیت بُلا لیا گیا جو افسر اینٹی کرپشن سے تعاون نہیں کرتا اسے گرفتار کیا جائے گا۔ رنگ روڈ اسکینڈل کی فائل بھی دوبارہ انکوائری کیلئے اوپن کر دی گئی ہے، انکوائریاں اور گرفتاریاں آئندہ ہفتے شروع کی جا سکتی ہیں، محمود الرشید، راجہ بشارت، مراد راس، یاسمین راشد اور دیگر وزرا کے محکموں کا ریکارڈ بھی طلب کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar