ملتان پولیس کی رضاکارانہ گرفتاریاں دینے کی آفر، پی ٹی آئی کارکن دور کھڑی پولیس وین میں بیٹھنے سے انکاری

Share

جیل بھرو تحریک کا چوتھا روز ، پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے ملتان میں گرفتاری کے بغیر ہی دھرنا ختم کر دیا۔دھرنے کے دوران کارکنوں نے اصرار کیا کہ پولیس ہمیں خود گرفتار کر کے پولیس وین میں بٹھائے، پولیس نے کہا کہ کارکنان رضاکارانہ گرفتاریاں دیں، پولیس کی گاڑیاں موجود ہیں۔پولیس وین احتجاج کے مقام سے ایک کلومیٹر دور کھڑی رہی، کارکنان پولیس وین پر چڑھ کر سیلفیاں اور تصاویر بنواتے رہے، پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا پولیس نے گرفتار نہیں کیا، اگلے لائحہ عمل کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar