حامد خان گروپ کے اشتیاق احمد خان لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر منتخب

Share

حامد خان گروپ کے صدارتی امیدوار اشتیاق احمد خان نے لاہور ہائی کورٹ بار کے انتخابات میں میدان مار لیا۔حامد خان گروپ کے صدارتی امیدوار اشتیاق احمد خان نے 7293 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مخالف احسن بھون گروپ کے امیدوار لہراسب گوندل 3372 ووٹ ہی حاصل کر سکے، پولنگ کا عمل صبح نو بجے سے لیکر شام پانچ بجے تک جاری رہا۔نائب صدر کی سیٹ پر ربیعہ باجوہ نے 3590 ووٹوں کیساتھ کامیابی حاصل کی، سیکرٹری کی سیٹ صباحت رضوی 4310 ووٹوں کے ساتھ جیت گئیں، شاہ رخ شہباز وڑائچ 7109 ووٹ لے کر فنانس سیکرٹری منتخب ہو گئے، واضح رہے الیکشن میں 4 عہدوں پر 14 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar