الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 6 نشستوں سے ڈی نوٹیفائی کردیا ،صرف ایک نشست سےرکن قومی اسمبلی قرار

Share

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو این اے 45 کرم سے رکن قومی اسمبلی قرار دیتے ہوئے 6 نشستوں سے ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا ۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کے ضمنی انتخاب کے جیتے ہوئے 6 حلقوں کو خالی قرار دے دیا، ان میں این اے 22، این اے 24، این اے 31، این اے 108، این اے 118 اور این اے239 شامل ہیں۔ 16 اکتوبر 2022 کو عمران خان قومی اسمبلی کے 7 حلقوں کے ضمنی انتخابات میں امیدوار تھے اور انہوں نے 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی اور ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، بعد ازاں این اے 45 کے ضمنی الیکشن میں بھی عمران خان کامیاب ہوئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar