
بارکھان میں پیش آئے واقعےکےخلاف مری اتحاد کا تین میتوں کےہمراہ ریڈ زون میں دھرنا جاری تھا جب کہ خان آف قلات کےبھائی سینیٹر آغا عمر احمد زئی نے ریڈزون میں دھرنا ختم کرنےکا اعلان کیا۔قبائلی جرگےکے نمائندے خان آف قلات کےبھائی پرنس عمراحمد زئی کی سربراہی میں دھرنےکے مقام پر پہنچے، دھرنے میں سردار سخی جان سمالانی بھی قبائلی عمائدین کےساتھ تھے۔خان آف قلات کے دھرنا ختم کرنے کے اعلان کے بعد دھرنےمیں میر نعمت مری سمیت چند شرکا نے دھرنا ختم کرنےکی مخالفت کی۔تاہم آل پاکستان مری اتحاد کے رہنما مہردین مری اور جہانگیر مری نے بھی دھرنا ختم کرنےکا اعلان کردیا۔مہردین مری نے کہا کہ ہمارےمطالبات پورے ہوگئے ہیں، ہم دھرنا ختم کرنےکا اعلان کرتے ہیں، ہمارے دوسرے مطالبات بھی تسلیم کر لیےگئے ہیں