
وفاقی حکومت نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی معطلی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔سپریم کورٹ کی جانب سے تحریری حکم نامہ جاری ہونے کے بعدمعطلی کا نوٹیفکیشن واپس لینے کے بعد وفاق کی جانب سے غلام محمود ڈوگر کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد واپس کر دی گئیں ہیں ، وہ سی سی پی او لاہور تعینات نہیں ہوئے، غلام محمود ڈوگر کو سی سی پی او لاہور تعینات کرنے کیلئے پنجاب حکومت نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔