این اے 237 کراچی کے ضمنی انتخاب کے نتائج مسترد، عدالت جائیں گے، تحریک انصاف

Share

پی ٹی آئی نے این اے 237 کراچی کے ضمنی انتخاب کے نتائج مسترد کر دیے۔پی ٹی آئی سندھ کےصدر علی زیدی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی 237 کے نتائج کو مسترد کرتی ہے ،انہوں نے کہا کہ پریزائیڈنگ آفیسر کا بیان بھی سامنے آیا، کچھ لوگوں نے آکر تیر پر ٹھپے لگائے۔علی زیدی نے کراچی میں دیگر رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی طرف سے قوم کا شکریہ ادا کرنا چاہتاہوں، ہمارے حساب سے تو عمران خان نے 7 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔انہوں نے ایم کیوایم پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شاید مجبور قومی موومنٹ کو ہی شرم آجائے اور وہ اسمبلی سے استعفیٰ دیدے،ایک طرف این اے 237 ہے اور ایک طرف این اے 239 ہے، ایسا کیسے ہوسکتا ہے کہ ایک طرف ووٹ نہیں پڑے اور دوسری طرف ووٹ پڑ گئے۔علی زیدی کا کہنا تھا کہ ہم قانون کے آخری دروازے تک جائیں گے اور ایف آئی آر کٹوائیں گے،ملیر میں صبح سے کچھ افراد پولیس موبائل اور ویگو گاڑیوں میں پولنگ اسٹیشن میں گھس کر ٹھپے لگارہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک ویڈیو اور بھی سامنے آئی جس میں وقت ختم ہونے کے بعد لوگ ٹھپے لگارہے ہیں،انہوں نے کہا کہ یہ سی سی ٹی اور ڈی وی آر نکال کر لے گئے،الیکشن کمیشن نے خود اپنی ناکامی کا اعتراف کیا،الیکشن کمیشن نے تین خط لکھے،ایک میں بلال غفار کے واقعہ اور دوسرے میں انہوں نے لکھا غیر متعلقہ افراد پولنگ اسٹیشنز میں گھوم رہے ہیں۔اس کے علاوہ علی زیدی نے پولیس افسر کو تنقید کا نشانہ بتاتے ہوئے کہا کہ عرفان بہادر تم سمجھتے ہو آصف زرداری کے لیے ملیر کی زمین پر قبضہ کراتے رہو گے،تم جیسے گھٹیا افسر پوری پولیس فورس کو بدنام کرتے ہیں،تمہارے خلاف مقدمہ درج کراؤں گا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ صبح تک بلال غفار پر قاتلانہ حملے کامقدمہ درج کیا جائے،سلیم بلوچ اور سلمان مراد کو گرفتار کیا جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar