پی ٹی آئی کا اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کےلئے سپیکر قومی اسمبلی کو خط

Share

پی ٹی آئی رہنماء عامر ڈوگر کی جانب سے خط قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ میں جمع کروایا گیا ہے جس میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا فیصلہ معطل کر رکھا ہے، لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف قومی اسمبلی میں سب سے بڑی اپوزیشن جماعت ہے۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ تحریک انصاف کا حق ہے اس لیے موجودہ قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کو ہٹایا جائے اور تحریک انصاف کا اپوزیشن لیڈر لایا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar