سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

Share
شوکت تترین کے خلاف درج ایف آئی آر

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے سابق وزیرِ خزانہ اور تحریک انصاف کے سینیٹر شوکت ترین کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ شوکت ترین کے خلاف مقدمے کے مدعی کا نام ارشد محمود ولد غلام سرور ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں سابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین کے خلاف مقدمہ ان کی سوشل میڈیا پر وائرل مبینہ آڈیو کی بنیاد پر درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر کے متن کے مطابق مبینہ آڈیو میں تیمور سلیم جھگڑا اور محسن لغاری سے شوکت ترین گفتگو کر رہے ہیں۔ مبینہ آڈیو میں بدنیتی پر مبنی گفتگو کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے

Check Also

جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دے دیا گیا

Share جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دے دیا گیا، آزاد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *