اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور کا شکست تسلیم کرنے سے انکار، عدالت جانے کا اعلان

Share

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما غلام احمد بلور نے شکست تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے غلام بلور نے کہا کہ عمران خان کی مقبولیت میں واضح کمی ہے، مجھے اتحادیوں نے استطاعت کے مطابق سپورٹ کیاغلام بلور نے کہا کہ شکست تسلیم نہیں کرتا، صوبائی حکومت کی انتظامیہ نے مجھے ہروایا ہے، الیکشن میں حکومت کی مشینری ہمارے خلاف خوب استعمال ہوئی۔اے این پی رہنما نے مزید کہا کہ حکومت نے پولنگ اسٹیشن کے اندر و باہر اپنے لوگ تعینات کیے تھے۔غلام بلور نے کہا کہ مشورہ کر کے الیکشن کمیشن یا ہائیکورٹ جاؤں گا، مردان اور چارسدہ کے نتائج کا علم نہیں ہے

عمران خان نے پشاور کی نشست جیت لی اور اے اینیہ بات قابل ذکر ہے کہ پی امیدوار غلام احمد بلور کو شکست دی۔این اے 31 پشاور کے تمام 265 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری و غیرحتمی نتیجے کے مطابق عمران خان 57 ہزار 824 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ اے این پی کے غلام احمد بلور 32 ہزار 253 ووٹ حاصل کرسکے اور یوں غلام بلور کو 25 ہزار 571 ووٹوں سے شکست ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar