
دہشت گردوں نے رات گئے بھاری اسلحہ سے خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں تھانہ گومل بازار پر حملہ کر دیا، تاہم پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور فرار ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق 15 منٹ تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا، خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا، پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ بنوں میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے، ملزمان لکی مروت، ڈی آئی خان اور بنوں سمیت مختلف علاقوں میں دہشت گردانہ حملوں میں ملوث تھے۔