پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ تبدیل

Share

پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ تبدیل کرلیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اور سپیکر کے مؤقف کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے ممبران نے اپنا فیصلہ تبدیل کیا اور اب ارکان اسمبلی تحریری حکم نامے اور مکمل عدالتی فیصلے کی روشنی میں ہی قومی اسمبلی آئیں گے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے عدالت کے تحریری حکم نامے تک پی ٹی آئی ممبران کو اجلاس میں آنے سے روکنے کا کہا ہے۔ استعفوں کا معاملہ معطل ہونے کے بجائے کالعدم ہو تو ہی پی ٹی آئی ممبران قومی اسمبلی میں واپس آئیں گے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے سابق ممبران پارلیمنٹ لاجز میں واپس چلے گئے۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 43 ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کیا تھا اور عدالت نے ان حلقوں میں ضمنی الیکشن بھی روک دیا ہے۔دوسری جانب کورم پورا نہ ہونے پر قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar