فرانس: لڑکی کا بہیمانہ قتل، مقتولہ کا سرتن سے جدا، سر پر10 کا نشان

Share

فرانس میں ایک 12 سالہ لڑکی کےوحشیانہ قتل کے واقعے نے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

فرانسیسی پولیس کا کہناہے کہ ایک 12 سالہ اسکول کی طالبہ کو پر اسرار طور پر قتل کیا گیا اور اس کا سر تن سے جدا کرنے کے بعد سر پر10 کا عدد لکھا گیا ہےیہ واقعہ شمال مشرقی پیرس میں پیش آیا جہاں بچی اپنے والد کے ساتھ رہ رہی تھی۔کیس سے واقف ایک ذریعے اور عدالتی ذریعے نے بتایا کہ پولیس نے جرم میں ملوث ہونے کے شبہ میں چار افراد کو حراست میں لیا ہے۔کیس کی تفصیلات کے مطابق جمعہ کی رات 11 بجے ایک بے گھر شخص نے ایک عمارت کے اندرونی صحن میں ایک لڑکی کی لاش پر مشتمل ایک مبہم باکس ملنے کی اطلاع دی۔ کیس کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ طالب علم کی لاش کپڑے میں لپٹی ہوئی تھی اور باکس کے آگے دو ہینڈ بیگ تھے۔پبلک پراسیکیوشن آفس کے مطابق یہ باکس اس عمارت کے نیچے سے ملا تھا جہاں لڑکی رہتی تھی۔کیس سے واقف ذرائع کے مطابق ابتدائی نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ طالبہ کا سر تقریباً الگ ہو چکا تھا اور اس کے جسم پر 10 نمبر لکھا گیا تھا۔

لاش کی دریافت کی خبر کا انکشاف کرنے والے آزاد صحافی کلیمنٹ لیناؤ کی جانب سے ٹویٹر پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ سفید کپڑوں میں پولیس رات کو جائے وقوعہ پر کام کر رہی تھی۔رات کے وقت تفتیش کاروں نے ایک باخبر ذریعے کوبتایا کہ جائے حادثہ کے قریب سے تین افراد کو گرفتار کیا، جب کہ پیرس کے قریب بوئس کولمبس کے علاقے سے ہفتے کی صبح ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا۔پبلک پراسیکیوشن آفس کے مطابق ان سب کو پولیس کی تحویل میں رکھا گیا ہے۔ اس جرم میں ان کے کردار کا ابھی تک تعین نہیں کیا گیا۔ایک باخبر ذرائع نے بتایا کہ پولیس کو لڑکی کی گمشدگی کی اطلاع پہلے دی گئی تھی۔کیس سے واقف ایک اور ذریعے نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کے والد جو اس عمارت کے سپر وائزر ہیں جس میں وہ خود بھی رہائش پذیر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بچی کے وقت پر اسکول سے واپس نہ آنے پرانہوں نے بیوی کو مطلع کیا جس نے پولیس کو لڑکی کی گم شدگی کے بارے میں بتایا۔اس کیس سے واقف ایک اور ذریعہ کے مطابق عمارت میں نگرانی کے کیمروں نے لڑکی کو جگہ پر واپس آتے ہوئے دکھایا لیکن پھر وہ غائب ہوگئی۔تحقیقات کے قریبی ذرائع کے مطابق مقتولہ کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar