شام کے وقت پارک آنیوالے شہری روشنی والے مقامات تک محدود رہیں، اسلام آباد پولیس

Share

اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے واقعے پر اسلام آباد پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہےکہ وہ شام کو پارک میں روشنی والے مقامات تک محدود رہیں۔ترجمان اسلام پولیس نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا ہےکہ ایف نائن پارک میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے واقعےکی پولیس سائنسی بنیادوں پر تفتیش کر رہی ہے، ضلعی انتظامیہ سے مل کر پارک کے سکیورٹی انتظامات کو بہتربنایا جارہا ہے۔ترجمان کا کہنا ہےکہ شام کوپارک آنے والوں سےگزارش ہے کہ روشنی والے مقامات تک محدود رہیں اور کسی بھی ایمرجنسی میں پکار 15 پرکال کریں۔یاد رہے کہ 2 روز قبل اسلام آباد کے ایف 9 پارک میں میاں چنوں کی رہائشی لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا تھا۔پولیس کو بیان میں متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ دو ملزمان نے زیادتی کی، زیادتی کے بعد کپڑے دور پھینک دیے تاکہ وہ بھاگ نہ سکے، ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد کہا شام کے وقت پارک نہ آیا کرو

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar