
کراچی پولیس نے اڈیالہ جیل میں سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد سے تفتیش کی ہے۔کراچی میں شیخ رشید کے خلاف ایف آئی آر کٹنے کے معاملے پر کراچی کے تھانہ موچکو کے تفتیشی افسر ٹیم کے ہمراہ اڈیالہ جیل پہنچے اور شیخ رشید سے ملے۔اڈیالہ جیل کے حکام کا کہنا ہے کہ عدالتی احکامات کی روشنی میں کراچی پولیس کو شیخ رشید سے تفتیش کی اجازت دی گئی، کراچی پولیس نے شیخ رشید سے تفتیش کی جس کے بعد وہ اڈیالہ جیل سے روانہ ہو گئی۔ اس سے قبل جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد نے کراچی پولیس راہداری ریمانڈ کی درخواست مسترد کر دی تھی