سندھ پولیس میں نئے بھرتی ہونیوالے اہلکاروں کے ڈومیسائل چیک کئے جائیں، وزیراعلیٰ

Share

سندھ پولیس میں حال ہی میں بھرتی ہونے والے اہلکاروں کے ڈومیسائل چیک کرانے کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہدایت کردی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے پشاور پولیس لائن میں دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔اس موقع پروزیراعلیٰ نے کہا کہ شہدا کے ورثا کے لیے 10 لاکھ اور زخمیوں کے علاج و معالجے کے لیے 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔کابینہ اجلاس میں مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ کو حال ہی میں پولیس میں بھرتی ہونے والے اہلکاروں کے ڈومیسائل چیک کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ نوکریاں صرف مقامی لوگوں کےلیے ہیں، آئی جی پولیس ڈی سیز کے ذریعے ڈومیسائل چیک کرائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar