
پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا۔ عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں لاہور میں پارٹی ٹکٹوں کے لئے امیدواروں کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں پارلیمانی بورڈ لاہور کی ہر نشست پر پارٹی شخصیات کے نام تجویز کرے گا ، ابتدائی جائزے مکمل ہونے کے بعد مرکزی پارلیمانی بورڈ کا اجلاس بلا کر ٹکٹوں کا اعلان کیا جائے گا۔یاد رہے عمران خان کی زیرصدارت اجلاسوں میں ویسٹ پنجاب ، نارتھ پنجاب اورساوتھ پنجاب کے امیدواروں کا جائزہ لیا جا چکا ہے