
(پی ٹی آئی) تحریک انصاف کے سابق ممبران قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کی رہائشیں خالی کرانے کے لیے سی ڈی اے کا آپریشن ناکام ہونے کے بعد اب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پولیس کی مدد سے مستعفی 81 اراکین قومی اسمبلی جو بدستور پارلیمنٹ لاجز میں قابض ہیں، انہیں بےدخل کر دیا جائے گا، حکومت نے 23 جنوری کو 100 سےزائداراکین اسمبلی کو7 روز میں لاجز خالی کرنےکی ہدایت کی گئی تھی تاہم نوٹس کےباوجود 81 اراکین نے رہائش گاہیں خالی نہیں کیں، اب حکومت نے پیر کو انتظامیہ کے ذریعے مستعفی اراکین سےلاجز خالی کروانےکا فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کےاستعفوں کی منظوری کے بعد پارلیمنٹ لاجز کے کمروں پر قابض پی ٹی آئی ارکان سے کمرے خالی کرانے کا سلسلہ شروع جاری ہے۔گزشتہ روز سی ڈی اے کی کارروائی میں رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب کے کمرے کا تالا توڑ کر سامان باہر نکال دیا گیا، 8 ارکان نے اپنے کمروں کی چابیاں انتظامیہ کے حوالے کردیں جب کہ بعض نے مہلت لے لی۔