پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے “را” کا منصوبہ ناکام بنا دیا

Share

پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ لمنصوبے کے مطابق مجبور کشمیریوں کو پیسے کا لالچ دے کر اسمگلنگ پر آمادہ کیا جاتا اور موقع ملنے پر بےخبر اسمگلر کو جعلی آپریشن میں مار دیا جاتا، بعد میں اسے آپریشن کا رنگ دے کر ذاتی تشہیر کی جاتی اور الزام پاکستان پر لگا دیا جاتا۔ منصوبے کے مطابق اسلحہ اور منشیات کی چھوٹی کھیپ کشمیر پولیس سے خفیہ رکھ کر اسمگل کی جاتی، پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جانب سے پتہ لگایا گیا ہے کہ کامیابی پر 50 رائفل، 30 پستول، 20 دستی بم، 50 کلو منشیات آزاد کشمیر سے اسمگلنگ کا ڈرامہ رچایا جاتا، اسمگلنگ کے دوران جعلی اسمگلرز کو بھارتی فوج کے ہاتھوں مروا دیا جاتا۔بھارتی منصوبے کے مطابق کارروائی کو آپریشن کا رنگ دےکر پاکستان پر دراندازی اور دہشت گردی کا الزام لگایا جاتا۔آپریشن میں ملوث افسران کو بطور انعام ہتھیار اور تعریفی اسناد سے نوازا جاتا

Check Also

طالبہ کو دوستوں نے نشہ آور چیز کھلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Share بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک 19 سالہ طالبہ کو اس کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *