پشاور دھماکا:خودکش حملہ آور پولیس یونیفارم میں مسجد میں داخل ہوا، تحقیقات میں انکشاف

Share

پشاور پولیس لائنز مسجد میں دھماکا کرنے والے خودکش حملہ آور کے جائے وقوعہ پر تین روز قبل جمعہ کو بھی پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ جمعہ کی نماز میں خودکش حملہ آور کا نشانہ پولیس کی سینئر قیادت تھی تاہم سخت سکیورٹی کی وجہ سے خودکش حملہ آور جمعہ کو مسجد کے قریب سے واپس چلا گیاذرائع کے مطابق جمعہ کی نماز سی سی پی او اور سینئر پولیس افسران اسی مسجد میں ادا کرتے ہیں، اس روز پولیس کی اعلیٰ قیادت نماز جمعہ کے لیے مسجد میں موجود تھی جس وجہ سے سکیورٹی انتظامات انتہائی سخت تھے۔تحقیقاتی ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیجز سے تحقیقاتی حکام کو اہم معلومات مل گئی ہیں۔ذرائع کا بتانا ہےکہ پیر کے روز خودکش حملہ آور پولیس یونیفارم میں مسجد میں داخل ہوا، حملہ آور کی جیکٹ میں لگ بھگ 15 کلو تک بارودی مواد تھا اور خودکش حملہ آور کے ہیلمٹ میں بھی بارودی مواد کی موجودگی کا شبہ کیا جارہا ہے

Check Also

صدر اور وزیراعظم کا امریکی صدارتی عشائیہ میں فائرنگ پر گہرے صدمے کا اظہار

Share صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس عشائیہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *