ممنوعہ فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی کی اپیل پر فیصلہ کل سنایا جائے گا

Share

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلےکے خلاف پی ٹی آئی کی اپیل پر اسلام آباد ہائی کورٹ کا 3 رکنی لارجر بنچ کل فیصلہ سنائے گا، پی ٹی آئی کی اپیل پر لارجر بنچ نے 11 جنوری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، لارجر بنچ میں چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار شامل ہیں۔پاکستان تحریک انصاف نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی تھی، اگست 2022 میں دائر کی گئی درخواست میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *