
اسلام آباد کی عدالت نے الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے کے کیس میں پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی۔اسلام آباد کی عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج فیضان گیلانی نے ضمانت منظور کی، عدالت نے فوادچودھری کی ضمانت 20ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظورکی ، عدالت کے جج فیصان گیلانی نے فواد چوہدری کے حوالے سے انکے وکیل بابر اعوان سے کہا کہ ایسی کوئی بات کیا ہی نہ کریں جس پر بعد میں معافی مانگنی پڑے،جج فیضان گیلانی نے استفسار کیا اس کیس میں بھی بعد میں معافی مانگیں گے؟ اس سے پہلے ایک خاتون جج سے متعلق جو الفاظ کہے گئے وہ بھی سامنے ہے،آپ کیسے توقع کر سکتے ہیں کہ کسی لیڈر کی ایسی گفتگو پر ردعمل نہیں آئے گا؟عدالت نے بعد میں فواد چودھری کی مشروط ضمانت منظور کر لی