سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کے گھر پر پولیس کاچھاپہ

Share

پنجاب پولیس کی جانب سے گجرات میں چوہدری پرویز الٰہی کی رہائشگاہ کنجاہڑی ہاؤس پر چھاپا مارا گیا اور بھاری نفری نے رہائش گاہ کو حصار میں لئے رکھا جبکہ پولیس کی کچھ گاڑیاں رہائش گاہ کے قریب بھی گشت کرتی رہیں۔مسلم لیگ ق کے رہنماؤں کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی اور انکے بیٹے مونس الہٰی گھر پر نہیں بلکہ لاہور میں موجود ہیں، صرف گھریلو ملازمین گھر پر موجود ہیں، یہ بھی نہیں بتایا جا رہا ہے کہ پولیس نے کس مقدمہ میں اور کیوں چھاپہ مارا ہے۔دوسری جانب پولیس کی جانب سے کسی بھی قسم کے موقف دینے سے انکار کیا گیا۔ تاہم پولیس نے پرویز الہٰی کے گھر کی حفاظت پر مامور ملازمین کو حراست میں لے لیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar