پنجاب، خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کیلئے الیکشن کمیشن کا گورنرز کو ایک اورخط

Share

پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات کی تاریخ کیلئےالیکشن کمیشن نے دونوں صوبوں کے گورنرز کو دوبارہ خط لکھ دیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی 14 جنوری کو تحلیل ہوئی، تاحال الیکشن کی تاریخ نہیں دی گئی، خیبرپختونخوا اسمبلی 18 جنوری کو تحلیل ہوئی مگر ابھی تک گورنر خیبر پی کے کی جانب سے الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔الیکشن کمیشن نے خط میں مزید کہا کہ آرٹیکل 105 کے تحت تحلیل کی صورت میں گورنر کا الیکشن کی تاریخ دینا ضروری ہے جبکہ اسمبلی تحلیل ہونے کے 90 روز کے اندر الیکشن کرانا آئینی ذمہ داری ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن 24 جنوری کو دونوں گورنرز کو خط لکھ چکا ہے مگر تاحال الیکشن کمیشن کو جواب موصول نہیں ہوا۔

Check Also

مردہ جانوروں کا گوشت دکانوں اور ہوٹلوں پر سپلائی کرنے کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

Share لاہور : ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کامران فیصل نے مردہ جانوروں کا گوشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *