ملکیتی دستاویزات پیش نہ کرنے پر شیخ رشید کی لال حویلی کو سیل کر دیاگیا

Share

متروکہ وقف املاک راولپنڈی نے سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کے 4 یونٹس سمیت 7 اراضی یونٹس سیل کر دیے۔

شیخ رشید احمد کی جانب سے جاری ایک ویڈیو میں پولیس اور ایف آئی اے اہل کاروں کو لال حویلی میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔جاری ویڈیو میں لال حویلی کو سیل کیے جانے کے مناظر بھی دیکھے جا سکتے ہیں متروکہ وقف املاک کی کارروائی رکوانے کے لیے شیخ رشید کی حکم امتناع کی درخواست عدالت خارج کرچکی ہے۔شیخ رشید نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ لال حویلی اور ملحقہ اراضی کا کیس زیر سماعت ہے اس لیے لال حویلی سے بے دخلی کا نوٹس اور کارروائی غیر قانونی ہےشیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت مجھے گرفتارکرنا چاہتی تھی لیکن میں ادھر ادھر ہوگیا ۔ یہ لال حویلی ہماری ملکیت ہے بہانہ بنا کر انہوں نے حویلی کو سیل کیا۔ متروکہ وقف املاک راولپنڈی کی جانب سے لال حویلی سیل کرنے پر ردّ عمل میں شیخ رشید نے کہا کہ معاملے کیخلاف ہائی کورٹ سے رجوع کر رہے ہیں ۔ ہمیں کوئی نوٹس نہیں۔میں موجود نہیں تھا، اسلام آباد میں تھا، لال حویلی کو مکمل طور پر سیل کردیاگیا ۔متروکہ وقف املاک کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان کے مطابق شیخ رشید لال حویلی کی ملکیت کی دستاویزات عدالت میں پیش کرنے پر ناکام رہے جس کے بعد کارروائی کی گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar