حکومت الیکشن کا اعلان کردے تولانگ مارچ نہیں کروں گا، عمران خان

Share

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ حکومت مخالف مارچ اکتوبر میں ہی ہوگا۔

اگر حکومت الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردے تو مارچ نہیں ہوگا، میں جو پلان کر رہا ہوں، اس کی منصوبہ بندی ابھی صرف مجھ تک ہی محدود ہے کیونکہ میری ہر چیز ریکارڈ ہو رہی ہے۔اس سے قبل اپنے ایک بیان میں عمران خان نے امریکی صدر کے پاکستانی ایٹمی پروگرام سے متعلق دیئے گئے بیان پر اتحادی حکومت (پی ڈی ایم) پر تنقید کی تھی۔انہوں نے کہا کہ بائیڈن کا بیان امپورٹڈ حکومت کی خارجہ پالیسی اور اس کے ’ امریکا کے ساتھ تعلقات کی بحالی‘ کے دعوؤں کی مکمل ناکامی کو ظاہر کرتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar