اسلام آباد پولیس کو انٹرپول ڈیٹا تک رسائی دینے کے لیے معاہدہ

Share

نیشنل سینٹرل بیورو، انٹرپول اسلام آباد، پاکستان اور ایف آئی اے کے 3 قانون نافذ کرنے والے یونٹوں کے ساتھ اسلام آباد پولیس کے درمیان معاہدوں پر دستخط کی تقریب ہوئی، معاہدوں سے فائدہ اٹھانے والی ایجنسیوں کو کم وقت میں انٹرپول ڈیٹا بیس تک رسائی حاصل ہوسکے گی جس سے بچوں کے جنسی استحصال اور سائبر سے چلنے والے جرائم سے لڑنے میں مدد ملے گی۔ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ تقریب کی صدارت ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محسن حسن بٹ نے کی، تقریب میں آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان، ملک سکندر حیات، ڈائریکٹر این سی بی پاکستان اور انٹرپول کے 3 رکنی وفد نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی جی ایف آئی اے محسن حسن بٹ نے دنیا بھر میں پولیس کی مدد کرنے پر انٹرپول کے اہم کردار کو سراہاتے ہوئے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے انٹرپول کے آلات اور صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں، جرم کے خلاف جنگ صرف جدید ترین ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لا کر جیتی جاسکتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بین الاقوامی پولیس روابط کو مضبوط بنا کر کیا پاکستان میں پولیس جدید دور کے قانون نافذ کرنے والے چیلنجز کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرسکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar