
تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کو اسلام آباد پولیس فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کیلئے لاہور لے آئی۔عدالت نے تشدد کے خدشے کے پیش نظر سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کے میڈیکل کا حکم دیا تھا جس کے بعد اسلام آباد پولیس ٹیسٹ کیلئے خصوصی طور پر لاہور لائی۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر کل اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔اسلام آباد پولیس فواد چودھری کو فرانزک سائنس لیبارٹری لاہور لے آئی، پولیس فواد چودھری کو فرانزک لیب سے لے کر ان کے گھر روانہ ہوگئی ، بتایا گیا ہے کہ اسلام پولیس گھر کے سرچ آپریشن کیلئے جا رہی ہے جہاں سے انہیں کیس سے متعلقہ مال مقدمہ برآمد کرنا ہے