فوادچوہدری ناسور ہے،نہیں معلوم ان کااگلا اسٹیشن کون سا ہوگا، پی ٹی آئی جہلم

Share

پاکستان تحریک انصاف جہلم کے ناراض کارکنوں نے سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان پر کرپشن کا الزامات عائد کردیئے ہیں ۔پی ٹی آئی کارکنوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ فواد چوہدری پی ٹی آئی کیلئے ناسور ہے، ہمیں نہیں معلوم کہ ان کا اگلا اسٹیشن کون سا ہو گا۔پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے سابق نائب صدر ندیم بنٹی نے کہا کہ فواد چوہدری کی گرفتاری پر صرف 30، 40 افراد باہر نکلے، انہوں نے عہدے اپنے رشتے داروں میں بانٹ دیے، پی ٹی آئی ایک کمیٹی بنا کر فواد چوہدری کے اثاثے چیک کرے۔محمود مرزا جہلمی کا کہناتھاکہ امپورٹڈ حکومت کی طرح امپورٹڈ امیدوار فواد چوہدری بھی نامنظور ہے، عمران خان فواد چوہدری کو ضمنی الیکشن میں اتار کر ان کی کارکردگی چیک کریں، عمران خان ہمارا ہیرو ہے لیکن فواد چوہدری نامنظور ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar