سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے لیے شراب لے جانے والے گرفتار

Share

اسلام آباد سیکرٹریٹ پولیس نے مبینہ طور پر گجرات کی معروف اہم سیاسی شخصیت اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کیلئے شراب لے جانے والے دو افراد کو حراست میں لے لیا۔پولیس نے شراب کی 3 بوتلیں برآمد کرلیں، گرفتار شدگان کا تعلق گجرات سے ہے۔ملزمان نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ وہ چوہدری پرویز الٰہی کے لئے شراب و کباب سپلائی کا دھندہ گزشتہ کئی سالوں سے سے کررہے ہیں

گرفتار ملزمان کا پولیس کو دیا گیا اعترافی تحریری بیان

ان میں سے ایک ملزم نے بتایا کہ وہ گجرات کی سیاسی شخصیت چوہدری پرویز الٰہی کے گھر کام کرتا ہے، جب کہ دوسرے ملزم نے بیان دیا کہ وہ پرویز الٰہی کا گن مین ہے۔ملزمان نے یہ بھی بتایا کہ وہ اہم شخصیت کے کہنے پر شراب لے کر جارہے تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar