پنجاب کے مختلف علاقوں سے 17دہشتگرد گرفتار

Share

سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 17 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشت گردوں سے پستول ، رائفلیں اور دیگر ممنوعہ سامان برآمد ہوا، دہشت گردوں کے خلاف مختلف تھانوں میں 15 مقدمات درج کئے گئے۔ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ 6 دہشت گردوں کو کوتوالی سے گرفتار کیا گیا، 2 دہشت گردوں کو بھکھی، ایک کو منڈی بہاؤ الدین اور ایک دہشت گرد کو خوشاب سے گرفتار کیا گیا۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ایک دہشت گرد کو چوبارہ ، ایک کو لودھراں ، ایک میاں چنوں اور ایک کو خانیوال سے گرفتار کیا گیا، دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے 47 کومبنگ آپریشن کئے گئے، 484 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar