نیب اوراینٹی ٹیررسٹ کورٹ کو مطلوب ایم کیو ایم کے رہنما بابرغوری کی حفاظتی ضمانت منظور

Share

سندھ ہائی کورٹ نے حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما بابر غوری کی ضمانت منظور کر لی۔عدالتِ عالیہ نے 10 دن کے لیے بابر غوری کی حفاظتی ضمانت منظور کی ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بابر غوری 30 جنوری کو وطن واپس پہنچیں گے۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے بابر غوری کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں جو عدالت نے معطل کر دیےبابر غوری کو نیب نے بھی طلب کر رکھا ہے۔حفاظتی ضمانت کی درخواست بابر غوری کی بیٹی کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔بابر غوری 30 جنوری کو دبئی سے پاکستان پہنچیں گے، وہ ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar