
الیکشن کمیشن ارکان اور ان کے خاندانوں کو دھمکیاں دینے کے مقدمے میں مقامی عدالت نے فواد چوہدری کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔پراسیکیوٹر نے ملزم کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔ڈیوٹی مجسٹریٹ نوید خان نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا ، جبکہ اس دوران عدالت کے حکم پر فواد چوہدری کا اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں میڈیکل ٹیسٹ کرایا گیا جو کلئیر آنے کے بعد ابھی کچھ دیر قبل ڈیوٹی مجسٹریٹ نوید نے محفوظ فیصلہ سنا دیا اور فواد چوہدری کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کرتے ہوئے فواد چوہدری کو 27 جنوری کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا