پی ٹی آئی کا ملک گیر احتجاج کا فیصلہ

Share

تحریک انصاف نے فواد چوہدری کی گرفتاری پر ملک گیر احتجاج کا فیصلہ کرلیا۔ عمران خان نے پریس کانفرنس سے پہلے پارٹی کی سینئر قیادت کا ایک اور اجلاس آج زمان پارک میں طلب کر لیا، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے موجوہ صورتحال پر جوابی حکمتِ عملی پر مشاورت کریں گے ۔حکومت کی انتقامی کارروائیوں پر پارٹی اپنا آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرے گی ، مشاورتی اجلاس میں پارٹی کے سینئر وکلاء بھی شریک ہوں گے، حکومت کی جانب سے الیکشن کو تاخیر کرنے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پارٹی کے دیگر رہنماؤں کی ممکنہ گرفتاریوں کے ردعمل کی حکمت عملی پر بھی مشاورت ہوگی۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو آج کے اجلاس کے لیے ٹھوس تجاویز پیش کرنے کی بھی ہدایت دے دی ہے ۔ ۔

Check Also

شہناز گل پاکستانی ڈرامے کے او ایس ٹی کی مداح نکلیں

Share  بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، ماڈل اور میزبان شہناز گل نے بگ باس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *