کارِسرکار میں مداخلت کا الزام، فوادچوہدری کا بھائی گرفتار

Share

نقص امن پیدا کرنے کے الزام میں جہلم پولیس نے پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کے بھائی کو بھی گرفتار کرلیا۔پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کارکنان نے جی ٹی روڈ پر احتجاج کیا جس میں فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری اور سابق ایم پی اے چوہدری ظفر بھی موجود تھے۔پولیس نے فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری کو گرفتار کرلیا جس کی تصدیق پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کردی ہے ۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شیریں مزاری نے فراز چوہدری کی گرفتاری کی تصدیق کی۔فواد چوہدری کے بھائی فراز چوہدری پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری بھی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar