لاہورکی عدالت نے فواد چوہدری کا راہداری ریمانڈ منظور کرلیا

Share

لاہورکی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا راہداری ریمانڈ منظور کرلیا۔پولیس نے سخت سکیورٹی میں فواد چوہدری کو لاہور کی کینٹ کچہری عدالت میں پیش کیا گیا جب کہ اس موقع پر ان کو ہتھکڑی لگائی گئی تھی, لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ رانا مدثر کیس کی سماعت کی جب کہ اس موقع پر پولیس نے فواد چوہدری کے رہداری ریمانڈ کی استدعا کی, پراسیکیوشن نے کہا کہ کوہسار پولیس نے فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے اس لیے ملزم کی اسلام آباد منتقلی کے لیے راہداری ریمانڈ کی ضروری ہے۔فواد چوہدری کے وکیل نے کہا کہ اسلام آباد کا 4 گھنٹے کا راستہ ہے, راہداری ریمانڈ کی کیا ضرورت ہے، یہ جائیں اور اسلام آباد میں جا کر پیش کریں، ایک روزہ راہداری ریمانڈ لے کر کہیں اور لے کر جانا چاہتے ہیں۔فواد چوہدری کے وکیل نے کہا کہ سفری ریمانڈ نہیں بنتا، ان کی ہتھکڑی بھی کھولی جائے، دونوں ہاتھوں کی بجائے ایک ہاتھ پر ہتھکڑی لگائیں۔وکیل کے دلائل پر عدالت نے کہا کہ آپ فضول باتوں میں وقت ضائع کر رہے ہیں۔بعد ازاں عدالت نے فواد چوہدری راہداری ریمانڈ منظور کرلیا اور ان کا سروسز اسپتال سے میڈیکل کرانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar