عمران خان پارٹی سربراہی کیس، الیکشن کمیشن کی کارروائی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

Share

لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کو پارٹی سربراہ سے ہٹانے کے لیے الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ 30 جنوری کو سماعت کرے گا ، بینچ کے دیگر اراکین میں جسٹس شاہد کریم، جسٹس جواد حسن، جسٹس شمس محمود مرزا شامل جسٹس شہرام سرور چوہدری، جسٹس جواد حسن شامل ہیں۔اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کی الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف درخواست کی سماعت کے لیے فل بینچ تشکیل دیا تھا ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے لارجر بینچ بنانے کی سفارش کی تھی۔پاکستان تحریک انصاف کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے کیس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کو نوٹس جاری کیا تھا۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نااہل قرار دیا تھا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے متفقہ فیصلہ سنایا تھا۔

Check Also

طالبہ کو دوستوں نے نشہ آور چیز کھلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Share بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک 19 سالہ طالبہ کو اس کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *