الیکشن کمیشن نے محسن نقوی کو پنجاب کا نگراں وزیراعلیٰ مقرر کردیا

Share

ہے۔الیکشن کمیشن نے محسن نقوی کی بطور نگراں وزیر اعلی پنجاب تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق محسن رضا نقوی کی تقرری کا فیصلہ اتفاق رائے سے کیا گیا۔

الیکشن کمیشن کیجانب سےمحسن نقوی کو پنجاب کا نگراں وزیراعلی مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری کے معاملے پر اجلاس ہوا، جس میں 15 افسران شریک ہوئے۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں الیکشن کمیشن ممبران نثار درانی، شاہ محمد جتوئی، بابر حسن بھروانہ، جسٹس (ر) اکرام اللّٰہ خان بھی شریک ہوئے۔صوبائی حکومت کی جانب سے احمد نواز سکھیرا، نوید اکرم چیمہ کے نام تجویز کیا گیا جبکہ اپوزیشن نے محسن رضا نقوی اور احد چیمہ کو نامزد کیا تھا۔اجلاس کے شرکاء کو سیکریٹری عمر حمید، اسپیشل سیکریٹری ظفر اقبال حسین نے بریفنگ دی۔ذرائع کے مطابق متعلقہ شعبوں کے ڈی جیز اور ایڈیشنل ڈی جیز کو بھی اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی تھی، اس موقع پر آئینی اور قانونی معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا

Check Also

پاکستانیوں کی رجسٹرڈ آبادی کتنی ہے؟ نادرا نے تفصیلات پبلک کردیں

Share نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ملک میں رجسٹرڈ آبادی کی تفصیلات جاری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *