رجب کاچاند نظر نہیں آیا، یکم منگل کو ہوگی

Share

وزارت مذہبی امورنے اعلان کیا کہ ملک بھر میں کہیں بھی رجب المرجب کا چاند نظر نہیں آیا، یکم رجب منگل کو ہوگی۔زونل رویت ہلال کمیٹی اسلام آباد کا اجلاس دفتر وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پاکستان کوہسار بلڈنگ پاک سیکریٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کی جس میں مرکزی و زونل رویت ہلال کمیٹی کے ممبران، وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو، محکمہ موسمیات کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔وزارت مذہبی امور کے مطابق ملک بھر سے کہیں بھی چاند نظر آنے کی شہات موصول نہیں ہوئی، یکم رجب 1444 ہجری 24 جنوری بروز منگل کو ہوگی۔

Check Also

مردہ جانوروں کا گوشت دکانوں اور ہوٹلوں پر سپلائی کرنے کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

Share لاہور : ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کامران فیصل نے مردہ جانوروں کا گوشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *